(ویب ڈیسک)خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان نے لاہورمیں خوف و ہراس کی فضا طاری کردیا ، ہر روز کوئی نہ کوئی شخص اپنے ہاتھوں سے موت کو گلے لگا لیتا ہے،خودکشی کا ایک اور افسوس ناک واقعہ لاہور کے علاقہ گرین ٹاؤن میں پیش آیا جہاں نویں جماعت طالبہ نے امتحانات میں نمبر کم آنے پر خود کو گولی مار لی۔
تفصیلات کےمطابق لاہور کے علاقہ گرین ٹاؤن میں دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں نویں جماعت طالبہ نے امتحانات میں نمبر کم آنے پر موت کو گلے لگا لیا۔گرین ٹاؤن میں17 سالہ اقصیٰ نے خود کشی کر لی، پولیس نے جائے وقوعہ سےشواہداکٹھےکر کے لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا، پولیس کا کہناتھا کہ تفتیش کےبعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔
خیال رہے کہ ڈیفنس فیز 4 میں بھی امتحانات میں کم نمبر آنے 21 سالہ نیہا نے دلبرداشتہ ہو کرگلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: زیر حراست ملزمہ پر خاتون کا تشدد۔۔ لیڈی کانسٹیبل ویڈیو بناتی رہی