ابھی نندن کو ایوارڈ دیکر ہندوستان نے صرف اپنا مذاق اڑوایا، ترجمان دفتر خارجہ 

Nov 23, 2021 | 10:59:AM

(24نیوز)پاکستان نے ایف 16 طیارے کو مار گرانے کا بھارتی دعویٰ مسترد کر  تے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن  کو ایوارڈ دیکر ہندوستان نے صرف اپنا مذاق اڑوایا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے فروری2019 میں پاک فضائیہ کا طیارہ مار گرانے کا جھوٹا دعویٰ کیا تھا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی پائلٹ کا پاکستانی ایف 16 طیارے کو مار گرانے کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔ہندوستانی پائلٹ ابھینندن کو ایوارڈ دینا بھارتی شرمندگی کو چھپانے کا ایک کلاسک کیس ہے۔ بین الاقوامی ماہرین تصدیق کر چکے اس دن کوئی ایف 16 نہیں مارا گیا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہایک ایسے جھوٹ کو پھیلانے پر بھارتی اصرار پوری طرح بے نقاب ہو چکا ۔ جھوٹ کو پھیلانے پر بھارتی اصرار مضحکہ خیز اور بے ہودہ ہے ۔ بہادری کے خیالی کارناموں پر فوجی اعزازات دینا فوجی طرز عمل کیخلاف ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:بھارتی صدر نےابھینندن کو ویر چکرا سے نوا ز دیا

مزیدخبریں