(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی نامور اداکارہ اور سیاستدان سیونی گھوش پر اقدام قتل کا الزام، اداکارہ کو مکمل تفتیش کے بعد گرفتار کیاگیاتھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آل انڈیا ترنمول کانگریس کی رہنما اور یوتھ کی صدر سیونی گھوش کو بھارتی ریاست تریپورہ میں پولیس نے گرفتار کیا،پولیس نے اداکارہ کو اقدام قتل کے الزام میں گرفتار کیا تھا، پولیس حکام کے مطابق اداکارہ کو مکمل تفتیش کے بعد گرفتار کیا گیاہے۔
دوسری جانب اداکارہ و سیاستدان سیونی گھوش کو آج مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کردیا،ترنمول کانگریس نے سیونی کی گرفتاری کا الزام بھارتیہ جنتا پارٹی پر عائد کیا اور انتقامی کارروائی قرار دیا۔
خیال رہے کہ اداکارہ سیونی گھوش نے متعدد بنگالی فلموں میں کام کیا اور اس کے علاوہ وہ ویب سیریز میں بھی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ کی نامور اداکارہ سنگین الزام میں گرفتار