(24نیوز)عوام کے لیے خو شخبری ،احساس راشن رجسٹریشن کیلئے ایس ایم ایس سروس کا آغاز کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطا بق وزیراعظم کی معاون خصوصی سینیٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس راشن رعایت کیلئے ہر گھرانے کا ایک ہی فرد اہل ہوگا، گھرانے کا کوئی بھی فرد رجسٹریشن کیلئے شناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کر سکتا ہے۔ شناختی کارڈ نمبر ایسی موبائل سم سے بھیجا جائے جو اس کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ احساس راشن رعایت پروگرام سے 2 کروڑ خاندان مستفید ہوں گے، کریانہ مالکان راشن پروگرام کیلئے صرف احساس راشن ویب پورٹل پرہی رجسٹر ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف معاہدہ ۔۔حکو مت کا ہر ماہ پٹرولیم لیوی میں 4 روپے95پیسے بڑھانے کا اعلان