(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکاچوپڑا اور نک جونس میں طلاق کی خبروں پر پریانکاچوپڑا کی والدہ کا رد عمل سامنے آیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی سابق کرکٹر کے عشق میں مبتلا رہنے والی بالی ووڈ اداکار ہ سے متعلق تشویشناک خبر آگئی
تفصیلات کے مطابق پریانکا چوپڑا کی والدہ مدھو چوپڑا نے اپنی بیٹی اور داماد نِک جونس کی طلاق کی خبروں کی تردید کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق مدھو چوپڑا نے کہا کہ ’پریانکا کی طلاق کی خبریں یہ سب بکواس ہے، افواہیں مت پھیلائیں۔‘
مدھو چوپڑا نے کہا کہ ’پریانکا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے نِک جونس کا نام ہٹا دیا ہے لیکن وہ دونوں ابھی بھی ایک ساتھ ہیں اور محبت بھری زندگی گُزار رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنے نام سے نِک جونس کا نام ہٹا دیا تھا جس کے بعد قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی ہے۔ پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے 2018 میں شادی کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا اکاونٹ سے شوہر کانام کٹ۔۔کیا پریانکا چوپڑا نے طلاق لے لی ؟؟