(24نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 5 ڈینگی مریض انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں مزید 4 مریض انتقال کر گئے، جبکہ ایک مریض کا تعلق کے پی کے سے ہے۔ محکمۂ صحت کے مطابق رواں سال صوبے بھر میں اب تک ڈینگی سے 126 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
محکمۂ صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں ڈینگی کے مزید 139 مریض سامنے آئے ہیں، جن میں سے صرف لاہور میں 106 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔رواں سال پنجاب سے اب تک ڈینگی وائرس کے 23 ہزار 866 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جبکہ اس دوران صرف لاہور میں ڈینگی کے 17 ہزار 203 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:فوجی جوڑے کے ہاں بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش
ہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی وائرس کے 1 ہزار 215 مریض داخل ہیں، جبکہ لاہور کے ہسپتالوں میں888 مریض داخل ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی میں مزید 32 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، فیصل آباد سے 5، سرگودھا سے 4 ڈینگی مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 12 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے ہیں۔
خیبر پختون خوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس سے ایک اور شخص جان سے گیا، جس کے بعد صوبے میں ڈینگی سے انتقال کر جانے والوں کی تعداد 10ہوگئی ہے۔محکمۂ صحت کے مطابق کے پی کے میں ڈینگی کیسز کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق، 315 نئے کیسز رپورٹ