(ویب ڈیسک) 2025 کی چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی آئی سی سی نے ایک بار پھر یقین دہانی کرادی ۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کے چیئر مین گریگ بارکلے سے جب یہ سوال کیا گیا کہ کیا آئی سی سی کے ایونٹ کیلئے بین الاقوامی ٹیمیں پاکستان جائیں گی تو انہوں نے پورے اعتماد کیساتھ کہا ہاں ضرور جائیں گی ۔انہوں نے کہا کہ اعتراض کے باوجود اب ٹیموں کو اس گلوبل ٹورنامنٹ کے لئے کوئی پریشانی نہیں ہوگی ۔
یہ بھی پڑھیں:شعیب اختر خطرناک بیماری میں مبتلا۔۔علاج کیلئے بیرون ملک جانے کا اعلان
آئی سی سی چیئر مین کا کہناتھا کہ اگر ہم یہ سوچتے کہ پاکستان میں ٹورنامنٹ کی میزبانی کی صلاحیت نہیں تو ہم کیوں پاکستان کو اس کی میزبانی دیتے ۔۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس ٹائم ہے ابھی سے اس ٹورنامنٹ کی تیاری شروع کردے اور خود کو اس میزبانی کے قابل بنائے ۔مجھے امید ہے سکیورٹی کے معاملے کو لیکر باقی تمام ممالک بھی پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔ہمیں یقین ہے اور ہم پراعتماد ہیں کہ یہ ایونٹ پاکستان کی میزبانی میں ہی ہوگا۔
آئی سی سی آئی نے گزشتہ ہفتے پاکستان کو 2025 چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کا اختیار دیا تھاجس کے بعدتوقع کی جارہی ہے کہ دو دہائیوں سے زیادہ وقت کے بعد پاکستان میں بڑے ٹورنامنٹ کی واپسی ہوگی ۔ پچھلی مرتبہ پاکستان نے اپنی سرزمین پر 1996 ورلڈ کپ کے روپ میں آئی سی سی ٹورنامنٹ کی میزبانی کی تھی ۔ اس ورلڈ کپ میں ہندوستان اور سری لنکا بھی شریک میزبان تھے ۔
یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم کی نقل کرنیوالی اداکارہ کی شامت ۔۔۔سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے