آسمان گرا نہ زمین پھٹی۔۔ امام مسجد کی بچے سے زیادتی کی کوشش۔۔پھر کیا ہوا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)آسمان گرانہ زمین پھٹی۔ امام مسجد بچے سے زیادتی کے الزام میں گرفتار۔
تفصیلات کے مطا بق سکندریہ کالونی بند روڈ نواں کوٹ کے محمد منشا نے پولیس کو بتایا کہ میرا 10 سالہ بیٹا محمد عمر جامع مسجد غوثیہ حنفیہ ابوبکر روڈ نزد تھانہ نوانکوٹ بند روڈ پر قرآن پاک پڑھنے کے لیے گیا جہاں امام مسجد قاری تنویر بیٹے کو ورغلا کر اپنے حجرے میں لے گیا۔ بیٹے کے منہ پر ہاتھ رکھ کر اس سے بدفعلی کرنے کی کوشش کرنے لگا۔
متاثرہ بچے کے والد کا مزید کہنا تھا کہ بچہ گھبرا کر شور کرنے لگا تو بہت مشکل سے برہنہ حالت میں بھاگ کر گھر پہنچا۔ سارا واقعہ اہل محلہ کو بتایا تو انہوں نے بھاگ کر مسجد سے قاری کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے امام مسجد کو گرفتار کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ارجنٹائن کے مرحوم فُٹ بالر ڈیاگو میراڈونا پر زیادتی کا الزام لگ گیا