دُلہن شادی کے روز امتحان دینے پہنچ گئی

Nov 23, 2021 | 16:11:PM
دلہن امتحان دینے پہنچ گئی
کیپشن: دلہن امتحان دینے پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی شہر راج کوٹ میں لباس، جیولری اور میک اپ  فکروں سے آزاد بھارتی دُلہن تعلیم حاصل کرنے کی جستجو میں امتحان دینے پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر راج کوٹ سے تعلق رکھنے والی شیوانگی بگتھاریا پارلر سے تیار ہوکر شادی ہال جانے کی بجائے دُلہا اور اپنے گھر والوں کے ہمراہ سیدھا امتحانی کمرے میں پہنچ گئیں۔ شیوانگی نجی جامعہ سے بیچلرز کررہی ہیں اور سوشل ورک کے پانچویں سمسٹر میں زیرِ تعلیم ہیں، انہوں نے انٹرویو میں بتایا کہ ان کیلئے امتحان دینا بہت ضروری تھا، جب شادی کی تاریخ رکھی گئی تو امتحانات کا شیڈول نہیں آیا تھا لیکن بعد میں پتا چلا کہ ان کا ایک پرچہ شادی کے روز ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:     بیباک اداکارہ عائشہ عمر کی نئی ویڈیو ۔۔۔۔ صارفین دنگ رہ گئے

ذرائع کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیوانگی کا کہنا تھا کہ امتحانات کی تاریخ معلوم ہونے کے بعد انہوں نے گھر والوں سے اس بات کا تذکرہ کیا اور بتایا کہ وہ شادی والے دن ہی پرچہ دینا چاہتی ہیں جس پر گھر والوں نے کوئی اعتراض نہیں کیا۔

خیال رہے دلہن کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا کے کئی پلیٹ فارمز پر وائرل ہے جس پر صارفین شیوانگی اور ان کے ہونے والے شوہر کے فیصلے کو سراہ رہے ہیں۔


 یہ بھی پڑھیں:    بھارت کی نامور گرفتاراداکارہ ضمانت پر رہا