(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں اپنی نوعیت کا ایک عجیب وغریب واقعہ پیش آیا،مردہ قرار دئیے گئے شخص نے 6گھنٹے بعد دوبارہ سانس لینا شروع کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع مراد آباد میں ٹریفک حادثے کا شکار ہونےو الے 45 سالہ شہری سری کیش کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: دُلہن شادی کے روز امتحان دینے پہنچ گئی
بعد ازاں سری کیش کو سرکاری سپتال نے پوسٹ مارٹم کے بعد مردہ قراردے دیا اور اہل خانہ کے اسپتال پہنچنے تک کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا۔ ڈاکٹرز کا بتانا ہے کہ مردہ خانے میں موجود سری کیش 6 گھنٹے گزرنے کے بعد سانس لینے لگا اور جب اہل خانہ کے افراد اس کی میت لینے ہسپتال پہنچے تو وہ سانس لے رہا تھا۔
ڈاکٹر کے مطابق مردہ شخص میں 6 گھنٹے بعد سانسوں کا آجانا کسی معجزے سے کم نہیں تاہم سری کیش اب بھی کومہ میں ہے اور اس کا علاج جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: واٹر سلائیڈز لیتی ہوئی گائے کی ویڈیو وائرل