طلاق کی افواہیں ۔۔ پریانکا چوپڑا نے خاموشی توڑ دی

Nov 23, 2021 | 17:18:PM

(ویب ڈیسک)گزشتہ کئی دنوں سے پریانکا چوپڑا اور نک جونس میں طلاق  کے حوالے سے افواہیں زیر گردش ہیں۔پریانکا چوپڑانے  انسٹا گرام پر اپنے نام کیساتھ نک جونس کانام ہٹایا تو یہ افواہیں پھیلنا شروع ہوگئیں کہ شاید پریانکا اور نک جونس میں اختلافات بڑھ گئے ہیں اور دونوں نےعلیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے ۔مگر پریانکا چوپڑا کی والدہ نے ان افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ وہ دونوں خوش ہیں اور طلاق کی افواہیں غلط ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پریانکا چوپڑا اور نک جونس میں طلاق ۔۔۔اداکارہ کے والدہ کا ردعمل ۔۔اہم خبر سامنے آ گئی

پریانکا چوپڑا اور نک جونس تک بھی یہ افواہیں پہنچی تو انہوں نے اس کو بہت لائٹ لیا ۔۔سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر نک جونس کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں ورک آؤٹ  کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

نک جونس نے اپنی ورزش کی  ویڈیو پوسٹ میں کیپشن درج کرتے ہوئے لکھا کہ آئیے پیر کی موٹی ویشن حاصل کریں ۔بعد ازاں نک جونس کی پوسٹ پر پریانکا چوپڑا نے بھی کمنٹ کیا اور شوہر سے محبت کا اظہار کیا۔

پریانکا چوپڑا نے اپنے کمنٹ میں لکھا کہ '' ساری زندگی اپنے شوہر کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں اور انہی کی بانہوں میں مرنا چاہتی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا اکاونٹ سے شوہر کانام کٹ۔۔کیا پریانکا چوپڑا نے طلاق لے لی ؟؟

مزیدخبریں