(24 نیوز)پی ڈی ایم کے اجلاس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو لیک پر گرما گرم بحث ،پی ڈی ایم کا ثاقب نثار آڈیو لیک پر سخت موقف اپنانے کا فیصلہ ۔
ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے اجلاس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو پر سخت مزاحمت کرنے اور معاملے کو ملک گیر سطح پر اٹھانے پر اتفاق ہو گیا ہے۔پی ڈی ایم کا معاملے پر کسی قسم کی نرمی نہ دکھانے اورپوری شدت سے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ ثاقب نثار آڈیو لیک پر قومی سطح پر مشترکہ بیانیے کو پوری قوت سے اجاگر کیاجائے۔پی ڈی ایم قائدین نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ آڈیو کلپ منتخب وزرائے اعظم کو سازش سے نکالنے کے تسلسل کا ایک اور ثبوت ہے اور اس معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ یہ مطالبہ کیا گیا کہ آئندہ سال عام انتخابات کروائے جائیں۔
پی ڈی ایم کا اجلاس مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں ہوا، اجلاس کے دوران گزشتہ روز سٹیرنگ کمیٹی کی طرف سے پیش کی گئی تجاویز و سفارشات پیش کی گئی جس پر غور کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ نے مشترکہ اجلاس میں غیر حاضر ممبران کو شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:بڑی خبر۔۔پاک بھارت سرحدیں کھل گئیں۔۔شہریوں کی آمد و رفت پھر شروع