(ویب رپورٹ)سعودی عرب میں دوسری بیوی کے انتخاب کے لئے کورس کے اعلان پر سوشل میڈٰیا پر آنے والے رد عمل کے بعد کور کی منتظم ’البرنجی تنظیم‘ نےمتازع کورس منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔تنظیم کا کہنا ہے کہ اس اعلان کے پیچھے ایک انتظامی غلطی ہے۔
العریبہ چینل کی ویب رپورٹ کے مطابق الراس میں البر ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر فہد السرداح نے وضاحت کی کہ ایک نئے ملازم کی طرف سے کی گئی ایک انتظامی غلطی کورس کے اعلان کا سبب بنی اور اس نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس سے اشتہار کو حذف کرنے کے بعد اسے مکمل طور پر منسوخ کر دیا تھا۔ .تنظیم کے ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ کارپوریشن کے سرکاری ترجمان فہد العتیبی کے اس انکشاف کے بعد سامنے آیا ہے کہ کارپوریشن میں پرائیویٹ ٹریننگ کی جنرل ایڈمنسٹریشن کے مانیٹرنگ یونٹ نے "دوسری بیوی کے انتخاب کے لئے ہنر" کورس کا اشتہار ملاحظہ کیا۔ انہوں نے انتظامیہ سے رابطہ کیا اور اس اشتہار کو فوری طور پر ہٹانے کا حکم دیا۔میڈیا کے ساتھ گفتگو میں العتیبی نےکہا کہ فاؤنڈیشن اس طرح کے تربیتی پروگراموں کو لائسنس دینے کی اہلیت میں نہیں ہے کیونکہ اس قسم کے سماجی تربیتی پروگرام میں مہارت رکھنے والے دیگر ادارے بھی ہیں۔انہوں نے نشاندہی کی کہ فاؤنڈیشن تربیتی خدمات فراہم کرنے والے مختلف لائسنس یافتہ اداروں کو معیاری تربیتی پروگرام فراہم کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کرتی ہے جو نجی تربیت کے لئے قواعد و ضوابط کے مطابق انسانی وسائل کی مہارتوں کی نشوونما اور ترقی میں کردار ادا کرتے ہیں۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ جنرل ٹریننگ کارپوریشن نے سوشل میڈیا پر تشہیر کے بعد فوری طور پر مداخلت کرتے ہوئے مذکورہ کورس کو منسوخ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ’’اہلیہ کی موت نے میری کمر توڑ دی اور میرا دل ٹوٹ گیا‘‘