مصر اور اسرائیل سوڈان میں فوجی بغاوت کے براہ راست ذمہ دار ہیں، مریم

Nov 23, 2021 | 21:48:PM

(ویب ڈیسک) سوڈان کی سابق وزیر خارجہ مریم الصادق  نے کہا ہےکہ مصر اور اسرائیل ہمارے ملک میں فوجی بغاوت کے براہ راست ذمہ دار ہیں۔

ترکی اردو کی ٹویٹر پر جاری خبر کے مطابق مریم الصادق سابق وزیر خارجہ سوڈان نے امریکی تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل سے خطاب میں کہا ہے کہ سوائے اسرائیل اور مصر کے تمام دنیا نے سوڈان میں فوجی بغاوت کی مذمت کی،  مصر اور اسرائیل ہمارے ملک میں فوجی بغاوت کے براہ راست ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوڈانی فوج کسی بیرونی مدد کے بغیر یہ سب کچھ کرنے کے قابل نہیں تھی ۔

یہ بھی پڑھیں: ’’اہلیہ کی موت نے میری کمر توڑ دی اور میرا دل ٹوٹ گیا‘‘

مزیدخبریں