’ربا وچھڑیا یار ملا دے‘۔۔ گوپال اور بشیر کی 74 سال بعد ملاقات۔۔پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے

Nov 23, 2021 | 22:58:PM
گوپال سنگھ ، بشیر ، ملاقات
کیپشن: گوپال سنگھ اور بشیر کی ملاقات کا منظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)1947 میں تقسیم ہند کے دوران سردار گوپال سنگھ اور ان کے دوست محمد بشیر ایک دوسرے سے الگ ہوگئے تھے ، مگر سرحدوں کے بننے کے باوجود ان کی دوستی پر کوئی آنچ نہیں آئی ۔ 74 سال بعد جب 94 سال کے گوپال سنگھ اور 91 سال کے بشیر ملے تو دونوں ایک دوسرے کو دیکھ کر پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے ۔
بھارت کے نجی ٹی وی کےمطابق ’’بنے چاہے دشمن زمانہ ہمارا ، سلامت رہے دوستانہ ہمارا‘‘ بھارتی اداکار امیتابھ بچن اور شتروگھن سنہا کی فلم ’دوستانہ‘ کا مشہور گانا آج بھی سچی دوستی کے جذبات کو ظاہر کرتا ہے ۔ دوستی ایک احساس ہے جو سالوں سال دو دوستوں کے اندر رہتا ہے پھر ان کے درمیان خواہ جتنی بھی دوری آجائے وہ کبھی ایک دوسرے سے الگ نہیں ہوسکتے ۔ ایسا ہی کچھ حال ہی میں اس وقت ہوا جب کرتار پور کے گرودوارہ دربار صاحب میں 74 سال پہلے بچھڑے دوستوں کی ملاقات ہوئی ۔  جب 94 سال کے گوپال سنگھ اور 91 سال کے بشیر ملے تو دونوں ایک دوسرے کو دیکھ کر پھوٹ پھوٹ رونے لگے ۔ان دنوں سوشل میڈیا پر دونوں کی دوستی کے قصے موضوع بحث بنے ہوئے ہیں ۔ حال ہی میں جب بھارت کے گوپال سنگھ کرتار پور صاحب کی زیارت کرنے کیلئے پہنچے تو وہاں ان کی ملاقات اپنے بچھڑے ہوئے دوست بشیر سے ہو گئی ، جو پاکستان کے ناروال شہر میں رہتے ہیں ۔ 
 

ایک شخص نے ٹویٹر پر دونوں کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا کہ مذہب اور تیرتھ یاترا سے الگ دل کو چھو لینے والی یہ کہانی کرتار پور صاحب کی ہے ۔ آپ کو بتادیں کہ کرتار پور گلیارہ بدھ کو پھر سے کھول دیا گیا گیا ۔ اس سے پہلے کرتار پور صاحب گرودوارہ کی تیرتھ یاترا گزشتہ سال مارچ میں کورونا وبا کی وجہ سے ملتوی کردی گئی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں: دوسری بیوی کا انتخاب ۔۔ کورس منسوخ۔۔ انتظامیہ نےغلطی کا اعتراف کرلیا