بیوی نے ٹھنڈی ٹھار میٹھی موت دیدی۔۔اہلخانہ کا تھانہ کے سامنے واویلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب رپورٹ)بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے علاقے دھن باد میں ایک شخص کی مشکوک حالات میں موت ہوگئی۔ مرنے والے شخص کےاہل خانہ نے اپنی بہو پر قتل کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے ہمارے بیٹے کو کولڈ ڈرنکس میں زہر دے کر مارا ہے۔اہل خانہ کا تھانہ کے سامنے لاش کو رکھ کر قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ۔
یہ بھی پڑھیں۔’ربا وچھڑیا یار ملا دے‘۔۔ گوپال اور بشیر کی 74 سال بعد ملاقات۔۔پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے
بھارت کے نجی ٹی وی کی ویب رپورٹ کے مطابق جھارکھنڈ کی نگری دھن باد میں ایک شخص کی مشکوک حالات میں موت ہوگئی۔ حادثہ ضلع کے مہودا تھانہ علاقے کا ہے۔ مہلوک اجے کے اہل خانہ نے اپنی بہو پر ہی قتل کا الزام لگایا ہے۔ الزام ہے کہ اجے کا قتل اس کی بیوی تمنو کمار کے ذریعہ کولڈ ڈرنکس میں زہر دے کر کیا گیا ہے۔ اجے کو 16 نومبر کو اس کی بیوی کے ذریعہ گھر میں کولڈ ڈرنک پینے کو دیا گیا تھا، جس کے بعد اجے کی طبیعت بگڑ گئی۔ وہ بے ہوش ہوکر زمین پر گر پڑا تھا، جس کو علاج کے لئے گھر والوں نے ہسپتال داخل کرایا، جہاں اس کی حالت نازک ہونے پر رانچی میڈیکل ہسپتال لے جایا گیا۔ جہاں علاج کے دوران اجے کی موت ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق اہل خانہ نے مہودا تھانہ کے سامنے لاش کو رکھ کر مرنیوالے کی بیوی، ساس اور سسر کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔ فیملی کے لوگوں نے بتایا کہ شوہر اور بیوی میں آئے دن مارپیٹ، جھگڑا ہوتا رہتا تھا۔ بیوی کو شوہر پر خفیہ بیماری کا خدشہ تھا تو وہیں شوہر کو بیوی پر کسی دیگر نوجوان کے ساتھ ناجائز تعلقات کا شک تھا، جس کی وجہ سے شوہر بیوی میں ہمیشہ تنازعہ ہوتا رہتا تھا۔موت سے پہلے اجے نے ہسپتال میں پولیس کے سامنے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ شادی دو سال قبل املہ آباد تھانہ علاقے کے تلگڑھیا کے ماتحت سرپھور بستی میں مہر داس کی بیٹی تنو کماری کے ساتھ ہوئی تھی، لیکن شادی کے بعد سے ہی اس کی بیوی اس کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی تھی اور اسے اور اس کی فیملی کو برباد کرنے کی دھمکی دیتی تھی۔ مرنے والے اجے کے بھائی نے کہا کہ اس کی بھابھی نے کولڈ ڈرنکس میں زہر دے کر اسکے بھائی کا قتل کیا ہے۔مرنے والے اجے کے والد نے کہا کہ اس کی بہو کے کسی نوجوان سے ناجائز تعلقات ہیں اور وہ دیر رات چھپ کر کسی سے بات کرتی تھی۔ اجے کے روکنے پر پوری فیملی کو برباد کرنے کی دھمکی دیتی رہتی تھی۔ مہلوک کے والد نے بتایا کہ بہو اور اس کے والدین نے کولڈ ڈرنکس میں زہر دے کر میرے بیٹے کا قتل کیا ہے۔ متاثرہ فیملی نے اب انتظامیہ سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:’ربا وچھڑیا یار ملا دے‘۔۔ گوپال اور بشیر کی 74 سال بعد ملاقات۔۔پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے