ارجنٹائن کےبڑے کھلاڑی کا کیرئیر خطرے میں پڑگیا۔۔ ریٹائرمنٹ لینے پر غور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب رپورٹ) ارجنٹائن کے سٹار فٹبالر سارجیو ایگویرو کا کیریئر بھی خطرے میں پڑ گیا ہے، وہ کھیل چھوڑنے پر غور کر رہے ہیں۔دل کی بیماری کے سبب وہ 33 سال کی عمر میں ریٹائر منٹ لینے پر غور کر رہے ہیں۔
بھارتی ٹی وی کےویب رپورٹ کے مطابق چوٹ اور بیماری کھلاڑی کے شاندار کیریئر کو ختم بھی کرسکتا ہے۔ارجنٹائن کے سٹار فٹبالر سارجیو ایگویرو دراصل دل کی بیماری کے سبب وہ 33 سال کی عمر میں ریٹائر منٹ لینے پر غور کر رہے ہیں۔گزشتہ دنوں بارسلونا کی طرف سے کیمپ ناو میں الاویکس کے خلاف کھیلتے ہوئے میچ کے دوران نہیں سنگین بیماری کے بارے میں پتہ چلا۔ اس میچ کے 42 ویں منٹ میں مجبوراً انہیں میدان سے باہر جانا پڑا تھا، جس کے بعد انہیں کارڈیولوجیکل ٹیسٹ کے لئے ہسپتال لے جانا پڑا تھا۔کیٹالنیا ریڈیو کے مطابق، سرجیا اس بیماری کے سبب ریٹائرمنٹ لے سکتے ہیں۔ وہ مبینہ طور پر کارڈیک ایردھیا سے متاثر ہیں۔ جو معمولی نہیں ہے اور یہ سنگین بیماری ان کے کیریئر کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:’ربا وچھڑیا یار ملا دے‘۔۔ گوپال اور بشیر کی 74 سال بعد ملاقات۔۔پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے