کرسٹیانو رونالڈو فوری طور پر مانچسٹر یونائیٹڈ چھوڑ دیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک ) پرتگال سے تعلق رکھنے والے شہرہ آفاق فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور مانچسٹر یونائیٹڈ کا معاہدہ ہوگیا کہ وہ فوری طور پر کلب چھوڑ دیں گے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے کہا گیا کہ کرسٹیانو رونالڈو باہمی معاہدے سے مانچسٹر یونائیٹڈ کو فوری طور پر چھوڑنے والے ہیں، کلب اولڈ ٹریفورڈ میں دو سپیلز میں ان کی زبردست شراکت کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتا ہے اور انہوں نے 346 میچوں میں 145 گول سکور کئے اور ان کے گھر والوں کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔
دنیائے فٹبال کے شہرہ آفاق کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے تہلکہ خیز انٹرویو کے بعد خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ میں جب چاہتا ہوں تب بات کرتا ہوں،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرتگال کے سپر سٹار کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے دھماکہ خیز انٹرویو پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں جب چاہوں بات کرتا ہوں، پانچ بار کے فاتح مانچسٹر یونائیٹڈ میں باقاعدگی سے بینچ ڈیوٹی کرتے ہوئے مایوس کن سیزن گزارنے والے بیلن ڈی اور نے اپنے انٹرویو سے دنیا کو چونکا دیا جس میں انہوں نے مانچسٹر یونائیٹڈ بورڈ، مینجر ایرک ٹین ہیگ اور وین رونی جیسے سابق کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔
رونالڈو جنہوں نے قطر میں ایک پریس کانفرنس میں معذرت نہیں کی تھی کے حوالے سے ویب سائٹ نے لکھا کہ ٹائمنگ ہمیشہ ٹائمنگ ہوتی ہے، آپ کی طرف سے یہ دیکھنا آسان ہے کہ ہم کس طرح وقت کا انتخاب کر سکتے ہیں، آپ سچ لکھتے ہیں اور کبھی کبھی آپ جھوٹ لکھتے ہیں، مجھے اس کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے کہ دوسرے کیا سوچتے ہیں، میں جب چاہتا ہوں بات کرتا ہوں، ہر کوئی جانتا ہے کہ میں کون ہوں۔