ترکیہ کے مغربی علاقے میں 6 شدت کا زلزلہ، 22 افراد زخمی

Nov 23, 2022 | 09:46:AM
ترکیہ کے مغربی علاقے میں 6 شدت کا زلزلہ، 22 افراد زخمی
کیپشن: ترکی میں زلزلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) ترکیہ کے مغربی علاقے میں زلزلے سے 22 افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق استنبول کے مشرق میں تقریباً 210 کلومیٹر (130 میل) دور ترکیہ کے مغربی علاقے میں 6 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے نتیجے میں 22 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

یورپی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 2 کلو میٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز صوبہ ڈوزے کے شہر آئیدن پنار سے 15 کلومیٹر دور ریکارڈ کیا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق ترکیہ میں استنبول اور انقرہ کے علاوہ بلغاریہ، قبرص، یونان، رومانیہ، برطانیہ اور یوکرین میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جب کہ 18 آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

 زلزلے کی وجہ سے استنبول شہر کی بجلی بھی معطل رہی جب کہ علاقے میں بجلی منقطع ہونے کے ساتھ ساتھ کچھ رہائشیوں کے بالکونیوں سے چھلانگ لگانے کی بھی اطلاعات موصول ہوئیں۔

 ترک وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے کہا کہ جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں، بعدازاں وزیر صحت فرحتین کوکا نے کہا کہ کم از کم 22 زخمی ہوئے ہیں جن میں سے ایک اونچائی سے چھلانگ لگانے کے بعد شدید زخمی ہوا۔