پاک فوج میں اہم تعیناتیوں کے حوالے سے سمری وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہوگئی: خواجہ آصف

Nov 23, 2022 | 10:03:AM
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک فوج میں اہم تعیناتیوں کے حوالے سے سمری وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہوگئی ہے
کیپشن: وفاقی وزیر خواجہ آصف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک فوج میں اہم تعیناتیوں کے حوالے سے سمری وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہوگئی ہے۔

خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں لکھا کہ ’سمری وزارت دفاع سے وزیراعظم آفس کو موصول ہوگئی ہے، انشاء اللہ باقی مراحل بھی جلد طے ہوجائیں گے‘۔

اس سے قبل وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پاک فوج میں اہم تعیناتیوں کی سمری وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہونے کی تردید کی تھی۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے وضاحت کی تھی کہ وزیراعظم کو ابھی سمری موصول نہیں ہوئی، وزیراعظم ہاؤس کو سمری موصول ہوتے ہی تصدیق کر دی جائے گی۔

ادھر آئی ایس پی آر نے جی ایچ کیو کی جانب سے جوائنٹس چیفس آف اسٹاف اور آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے سمری وزارت دفاع کو بھیجنے کی تصدیق کی۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو کی جانب سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے سمری وزارت دفاع کو بھیج دی گئی ہے۔