سندھ پولیس نے 300 ڈاکوؤں کے سر کی قیمت مقرر کرنے کی سفارش کردی

Nov 23, 2022 | 10:05:AM

(ویب ڈیسک) سندھ پولیس نے کچے میں چھپے 300 ڈاکوؤں کے سر کی قیمت کیلئے 2 ارب روپے مانگ لیے۔

سندھ حکومت نے تین اضلاع کے 300 ڈاکوؤں پر 2 ارب سے زائد ہیڈ منی کی سفارش کی اور حکومت سندھ کو سمری ارسال کردی۔

سندھ پولیس نے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کرلیا، کشمور، گھوٹکی، شکارپور میں منظم آپریشن کیا جائے گا۔

آئی جی غلام نبی میمن نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ 300 کے قریب ڈاکو ہیں جن کو حکومت سے نوٹیفائی کروارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پولیس سے بچنے کیلئے بھاگنے والے دو ڈاکو ٹریفک حادثے میں ہلاک

انہوں نے کہا ہے کہ فی ملزم 25 سے 50 لاکھ کے قریب ہیڈمنی کی سفارش کی ہے، کچے کے علاقوں میں اسنائپر اور لانگ رینج ہتھیاروں کی ضرورت ہے۔

غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ آئیڈیاز میں ہتھیار اور مصنوعات تھیں جو صلاحیت بڑھا سکتی ہیں، آئیڈیاز 2022 میں بہت سارے اسٹالز کو میں نے وزٹ کیا۔

آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ کچے میں سب سے زیادہ ضرورت سرویلنس کی ہے، ہمیں کچے میں لانگ رینج ہتھیاروں کی ضرورت ہے۔ خاص طور پر ہم اسنائپر ہتھیار لینا چاہتے ہیں۔

مزیدخبریں