ڈالر ایک بار پھر مہنگا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)ڈالر ایک بار پھر مہنگا ہوگیا ۔انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 34 پیسے اضافہ ہوگیا۔
انٹر بینک میں ڈالر 223.66 روپے سے بڑھ کر 224روپے پر پہنچ گیا۔
یاد رہے منگل کے روز ملک میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بحالی دیکھی گئی جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد دوبارہ تیزی ریکارڈ کی گئی۔انٹر بینک میں ڈالر 24 پیسے سستا ہوگیا۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 24 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
خیال رہے کہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی ، 167.43 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی ، جس کے بعد 100 انڈیکس 42928.62 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.39 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 8 کرروڑ 83 لاکھ 82 ہزار 543 شیئرز کا لین دین ہوا، جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔