مولانا فضل الرحمان کے سمدھی حاجی غلام علی نے گورنر خیبرپختونخوا کےعہدے کا حلف اٹھا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) صدر مملکت عارف علوی نے جے یو آئی کے نامزد غلام علی کو خیبرپختونخوا کا گورنر تعینات کرنے کی منظوری دیدی، صدر مملکت نے تعیناتی آئین کے آرٹیکل 101 کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پر کی,نومنتخب گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا,گورنر خیبر پختونخوا سے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس قیصر رشید خان نے حلف لیا.
سمری وفاقی حکومت نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوائی, 6 ماہ سے خیبرپختونخوا کا گورنر نہ ہونے کے بعد وفاق نے خیبرپختونخوا کا نیا گورنر تعینات کا فیصلہ کیا, پی ڈی ایم کی جماعتوں نے جے یو آئی کے حاجی غلام علی کے نام پر اتفاق کیا۔
حاجی غلام علی پشاور کے ناظم بھی رہ چکے ہیں جبکہ ان کے بیٹے زبیر علی پشاور کے میئر ہیں, گورنر خیبرپختونخوا کا عہدہ شاہ فرمان کے استعفیٰ کے بعد سے خالی تھا۔
خیال رہے حاجی غلام علی کا تعلق جمیعت علمائے اسلام فضل الرحمان گروپ سے ہے, حاجی غلام علی کا شمار خیبرپختونخوا کی چند با اثر شخصیات میں ہوتا ہے, انہوں نے عملی سیاست کا اغاز 1987 میں کیا اور پشاور سے کونسلر منتخب ہوئے۔ 2005 میں پشاور کے ناظم اعلی منتخب ہوئے اور بطور سٹی ناظم پشاور میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا,سال 2009 میں حاجی غلام علی جے یو آئی کے ٹکٹ پر بلا مقابلہ پشاور سے سینیٹر منتخب ہوئے۔ وہ سینیٹ میں ٹیکسٹائل اینڈ کامرس کمیٹی کے چئیرمین اور اطلاعات و نشریات کمیٹی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ پشاور کے موجودہ میئر حاجی غلام علی کے صاحبزادے ہیں اور جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمان حاجی غلام علی کے سمدھی بھی ہیں۔
بطور معروف کاروباری شخصیت حاجی غلام علی 2010 میں پاکستان فیڈریشن چیمبر آف کامرس کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہوئے۔ 2011 میں 57 اسلامی ممالک کے اسلامی چیمبر کے نائب صدر منتخب ہوئے۔