توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کی نااہلی کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نے لارجر بنچ تشکیل دیدیا

Nov 23, 2022 | 14:27:PM

  (ویب ڈیسک) لاہورہائیکورٹ نے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کی نااہلی کے معاملے پر لارجر بنچ تشکیل دے دیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ تشکیل دیا گیا۔ 3 رکنی بنچ میں جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی شامل ہیں۔ جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی نے درخواست کی سماعت کیلئے لارجر بنچ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی۔

جابر علی نے توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کے عمران خان کو نااہل کرنے کا اقدام چیلنج کر رکھا ہے۔ 3 رکنی بینچ جابر علی سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

مزیدخبریں