آرمی چیف کا نام کل تک فائنل ہوجائے گا
سمری پر قانونی پراسس جاری ہے،قانونی پراسس پر ایک دو دن لگ سکتے ہیں:خواجہ محمد آصف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف کی وزیراعظم ہاؤس آمد،وزیراعظم سے وزیر دفاع خواجہ آصف کی اہم ملاقات،ملاقات میں اہم تعیناتیوں کے حوالے سے مشاورت کی گئی ۔
وزیراعظم ہاؤس کے باہر خواجہ آصف نے میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمری پر قانونی پراسس جاری ہے،قانونی پراسس پر ایک دو دن لگ سکتے ہیں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کی وزیراعظم ہاؤس آمد
— 24 News HD (@24NewsHD) November 23, 2022
ملاقات سے پہلے وزیر دفاع خواجہ آصف کی میڈیا سے گفتگو#24news #24newshd pic.twitter.com/SSZWLGJPCK
صحافی نے سوال کیا کہ کیا سینئر موسٹ کی تقرری ہو گی میرٹ پر؟ خواجہ آصف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے اس بات کا علم نہیں ہے، کل تک نام فائنل ہو جائیں گے،اتحادیوں اور کابینہ کو بھی کل فیصلے پر اعتماد میں لیا جائے گا۔
ضرور پڑھیں :حکومت پاکستان کاشہریوں کو جدید کرنے کے لئے نیا پروگرام متعارف
تقرری کا طریقہ آرٹیکل 243 میں درج ہے؟ کے سوال پر جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے اتنے آرٹیکلز کا نہیں پتہ، آپ نے پڑھا ہوگا، آپ کو پتہ ہوگا،صدر ہو یا وزیراعظم، قومی مفاد میں آئین کے تحت فیصلے کرنے چاہییں، پہلے سمری آنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،میڈیا کو سیاسی دھڑے بندیوں کی نمائندگی نہیں کرنی چاہیے۔