آرمی چیف کا نام کل تک فائنل ہوجائے گا

سمری پر قانونی پراسس جاری ہے،قانونی پراسس پر ایک دو دن لگ سکتے ہیں:خواجہ محمد آصف

Nov 23, 2022 | 15:01:PM

(24 نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف کی وزیراعظم ہاؤس آمد،وزیراعظم سے وزیر دفاع خواجہ آصف کی اہم ملاقات،ملاقات میں اہم تعیناتیوں کے حوالے سے مشاورت کی گئی ۔
وزیراعظم ہاؤس کے باہر خواجہ آصف نے میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ  سمری پر قانونی پراسس جاری ہے،قانونی پراسس پر ایک دو دن لگ سکتے ہیں۔

 صحافی نے سوال کیا کہ  کیا سینئر موسٹ کی تقرری ہو گی میرٹ پر؟ خواجہ آصف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے اس بات کا علم نہیں ہے، کل تک نام فائنل ہو جائیں گے،اتحادیوں اور کابینہ کو بھی کل فیصلے پر اعتماد میں لیا جائے گا۔

ضرور پڑھیں :حکومت پاکستان کاشہریوں کو جدید کرنے کے لئے نیا پروگرام متعارف
تقرری کا طریقہ آرٹیکل 243 میں درج ہے؟  کے سوال پر جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے اتنے آرٹیکلز کا نہیں پتہ، آپ نے پڑھا ہوگا، آپ کو پتہ ہوگا،صدر ہو یا وزیراعظم، قومی مفاد میں آئین کے تحت فیصلے کرنے چاہییں، پہلے سمری آنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،میڈیا کو سیاسی دھڑے بندیوں کی نمائندگی نہیں کرنی چاہیے۔

مزیدخبریں