پاکستان میں موجود جرمن سفیر الفریڈ گریناس ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں آج ورلڈ کپ کے جرمنی اور جاپان کے میچ کو لیکر بہت پُرجوش ہوں۔
اس کے علاوہ الفریڈ نے اپنے گھر میں موجود فٹبال کے پرانے ماڈل کو بھی نئے ال رحلہ فٹبال کے ماڈل سے تبدیل کرلیا۔ اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس ورلڈ کپ میں ہونے والا ہر گول پاکستانی گول ہے کیونکہ یہ فٹبال سیالکوت میں بنے ہیں۔
جرمن سفیر الفریڈ گریناس نے سفارت خانے میں فٹبال کے ساتھ کرتب کرتے ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں جرمن سفیر پیشہ ور فٹبالر کی طرح فٹبال سے مختلف کرتب دکھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: ارجنٹائن کے ساتھ میچ کے دوران سعودی کھلاڑی کا جبڑا ٹوٹ گیا