پاکستانی کھلاڑی کو آخری میچ میں گارڈ آف آنر پیش ، ویڈیو وائرل

Nov 23, 2022 | 17:41:PM
پاکستانی کھلاڑی کو آخری میچ میں گارڈ آف آنر پیش ، ویڈیو وائرل
کیپشن: گارڈ آف آنر
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں وسطی پنجاب اور جنوبی پنجاب کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران 32  سالہ بلے باز محمد سعد کو ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد گارڈ آف آنر دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں، جنوبی پنجاب کی ٹیم قائداعظم ٹرافی کے اپنے آخری میچ میں سعد کو الوداع کہنے کے لیے ارد گرد جمع تالیاں بجاتے دکھائی دے رہی  ہے۔

واضح رہے کہاپنے آخری میچ میں محمد سعد نے 280 گیندوں پر ناقابل یقین 182 رنز بنائے۔