علی امین گنڈاپور کا درج مقدمات خارج کرنے کیلئے پھر ہائیکورٹ سے رجوع

Nov 23, 2022 | 17:58:PM

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنماعلی امین گنڈاپور نے ایک بار پھر ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا،علی امین گنڈا پور نے اپنے خلاف درج سات مقدمات کے اخراج کیلئے رجوع کیا۔
وفاق، پولیس اور تفتیشی افسران کو درخواستوں میں فریق بنایا گیا ہے ، پی ٹی آئی رہنما کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ الیکشن کمیشن سے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد احتجاج کیا گیا، احتجاج کے بعد میرے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کئے گئے، مقدمات تھانہ سہالہ، آئی نائن، سیکرٹریٹ، کھنہ، بہارہ کہو سنگجانی میں مقدمات درج کئے گئے۔
 درخواست میں مزید کہاگیاہے کہ مقدمات میں دہشتگردی اور کارسرکار میں مداخلت کی دفعات عائد کی گئیں، مقدمات میں میرا نام شامل کرنا اور لگائے گئے الزامات حقائق کے منافی ہیں، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ میرے خلاف درج مقدمات خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: فوج آئندہ کسی سیاسی معاملے میں مداخلت نہیں کرے گی: آرمی چیف

مزیدخبریں