ہسپتال میں مردہ خاتون کی روح،ویڈیو دیکھ کر دنگ رہ جائیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ارجنٹینا کے ہسپتال میں خاتون کی موت کے اگلے دن اسی خاتون کی روح کو ہسپتال کے اندر دیکھے جانے کا خوفناک انکشاف ہوا،حیرت انگیز ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
ارجنٹینا کے ہسپتال میں مردہ خاتون کی روح کو اسی ہسپتال میں دیکھے جانے کا انکشاف ہوا ہے جہاں اس کی موت ہوئی تھی، ہسپتال کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سکیورٹی گارڈ دروازہ کھلنے کے بعد ایک شخص سے گفتگو کر کے اسے ڈاکٹر سے ملاقات کے بارے میں طریقے سے آگاہ کرتا ہے۔
سکیورٹی گارڈ نے رات ساڑھے 3 بجے خاتون سے بات چیت کی اور کچھ دیر بعد ڈاکٹر کے کمرے سے واپس نہ آنے پر اس سے پیرا میڈیکل سٹاف سے رابطہ کیا،گارڈ کے کچھ دیر بعد ہسپتال آنے والی خاتون سے متعلق پوچھنے پر پیرامیڈیکل سٹاف یہ جان کر دنگ رہ گئے کہ گارڈ جس خاتون کی تفصیلات پوچھ رہا ہے وہ تو ایک دن پہلے مر چکی ہے۔
Spine-chilling moment ‘ghost patient’ is greeted by hospital worker on CCTV a day after DYING pic.twitter.com/4G4yJyZtft
— The Sun (@TheSun) November 22, 2022
ذرائع کے مطابق ہسپتال کا موقف ہے کہ سی سی ٹی وی ویڈیو کے ساتھ کچھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے،ہسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دروازہ ٹوٹ گیا تھا جو اس رات 10 گھنٹے کے دوران 28 مرتبہ خود ہی کھلا تھا۔