پی ٹی آئی کے عوامی اجتماع میں دہشتگردی کاخطرہ ہے، وزارت داخلہ کا اسد عمر کو مراسلہ 

Nov 23, 2022 | 18:35:PM

(24 نیوز)وزارت داخلہ نے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر کو بھی ممکنہ خطرات سے آگاہ کر دیا ،وزارت داخلہ نے اسد عمر کو بھی مراسلہ ارسال کر دیا،مراسلے میں ملک میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کا حوالہ دیا گیا ہے ۔
مراسلے میں کہا گیاہے کہ انتہا پسند جماعتیں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر دہشتگردی کا حملہ کر سکتی ہیں، حملے میں بیرونی عناصر کی جانب سے بھی کارروائی کا اندیشہ ہے ،مراسلے میں مزید کہا گیاہے کہ عوامی اجتماعات کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے ،عوامی اجتماعات میں خودکش یا بم حملہ بھی ہو سکتا ہے ،وزارت داخلہ نے مراسلے میں کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے راولپنڈی میں عوامی اجتماع کو موخر کرے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک اور مزاحیہ اداکار لوگوں کو ہنساتے ہنساتے دنیا سے چلا گیا

مزیدخبریں