چودھری شجاعت اور آصف زرداری کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Nov 23, 2022 | 19:35:PM

(24 نیوز)مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین اورسابق صدر آصف زرداری کی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے اہم تعیناتیوں کے حوالے سے اتحادی وپارلیمانی جماعتوں کا اجلاس طلب کیا گیاہے، سیاسی رہنماﺅں کی وزیراعظم ہاﺅس آمد کا سلسلہ جاری ہے، مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت اور سابق صدر آصف زرداری کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں وفاقی وزیر چودھری سالک حسین بھی موجودتھے، آصف زرداری نے چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی ،ملاقات میں سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر گفتگوہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:  اہم تقرری کی سمری سے متعلق صدر سے رابطے میں ہوں، عمران خان

مزیدخبریں