(24نیوز)فٹ بال ورلڈکپ 2022 میں ایک اور بڑا اپ سیٹ، جاپان نے چار بار کے چیمپئن جرمنی کو شکست دے دی۔
قطر میں فٹ بال ورلڈکپ 2022 کے دوران دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ گروپ ای کے ہونے والے آج کے میچ میں جاپان نے جرمنی کو 1 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے دی۔
جرمنی کی جانب سے اِلکائی گنڈوگان نے 33 ویں منٹ میں پینلٹی پر گول سکور کرتے ہوئے ٹیم کو برتری دلائی جو پہلے ہالف کے آخر تک برقرار رہی۔
جاپان کے رِٹسو ڈوان نے 75 ویں منٹ میں گول سکور کرتے ہوئے برتری کو برابر کیا اورٹاکوما اسانو نے 83 ویں منٹ میں دوسرا گول سکور کر کے جاپان کو برتری دِلائی۔
واضح رہے فٹ بال ورلڈ کپ کے کل کے بڑے اپ سیٹ میں ارجنٹائن کو سعودی عرب کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔