شاہ زیب قتل کیس کا مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی جیل سے رہا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)شاہ زیب قتل کیس کا مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی آخر کار دس سال بعد جیل سے رہا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کا ملزمان کی سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ کالعدم قراردیاتھا اور شاہ زیب قتل کیس کے ملزمان کو بری کرنے کاحکم دیا تھا،سپریم کورٹ نے فریقین کے درمیان صلح ہونے پرملزمان کوبری کرنے کاحکم دیا۔
سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ملیر کامران شیخ نے شاہ رخ جتوئی کے رہائی کی تصدیق کردی کہ ڈسٹرکٹ جیل ملیر کی انتظامیہ کو رہائی کے احکامات موصول ہوگئے تھے جس کے بعد شاہ رخ جتوئی کو ملیرجیل سے رہا کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم پر اتحادی جماعتوں کا اعتمادکااظہار، اہم تعیناتیوں کے فیصلے کا اختیار دیدیا