(24نیوز)لیسکو میں بڑے پیمانے پر صارفین کو غلط بلنگ ہونے کا انکشاف ،لیسکو میں تصاویر کی مدد سے ریڈنگ لینے کی شرح میں نمایاں کمی ہو گئی، اکتوبر میں صارفین کو تصاویر سے میٹر ریڈنگ کی شرح سو سے کم ہوکر 96 فیصد ہو گئی، دستاویزات ستمبر میں بھی لیسکو میں تصاویر کی شرح 97 فیصد تک ریکارڈ کی گئی۔
دستاویزات صارفین کو تصاویر کے بغیر غلط ریڈنگ کی بنیاد پر اضافی بلنگ کی گئی، لیسکو کی متعدد سب ڈویژنز میں گھریلو صارفین کو زائد یونٹس چارج کئے گئے ،بجلی چوری ہونے پر ریکارڈ کو مرتب کرنے کے لئے تصاویر کو شائع نہیں کیا گیا،
ذرائع کا کہنا ہے کہ لیسکو چیف چودھری محمد نے 2 ماہ قبل 100 فیصد تصاویر سے بلنگ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
دوسری جانب کے الیکٹرک کی اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کو بریفینگ دی گئی،بریفنگ میں شیئر ہولڈرز جو بجلی کے صارفین بھی ہیں نے کےالیکٹرک کی مجموعی کارکردگی کو سراہا۔
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ مون سون کے دوران عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے پر اسٹاک ایکسچینج ممبران کی جانب سے خاص پذیرائی کی گئی، چیلنجز کے باوجود کےالیکٹرک مستقبل کے حوالے سے بھرپور پر عزم ہے، نجکاری کے بعد کراچی کے بجلی کے نظام میں 4 ارب ڈالر سے زائد کے سرمائے سے بہتری لائے ہیں ، نجکاری کے بعد سے بجلی کی تقسیم اور ترسیل کے خسارے کی شرح آدھی کردی گئی ہے، انڈسٹری رپورٹ کے مطابق کے-الیکٹرک پاکستان کی سب سے بہتر کارکردگی کی حامل ڈسکوز میں سے ایک ہے۔