(ویب ڈیسک) فیفا ورلڈکپ میں 2018 ورلڈکپ کی فائنلسٹ ٹیم کروشیا اور مراکش کا سنسنی خیز میچ بغیر کسی گول کے برابر ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ 2022 کے چوتھے روز کا پہلا میچ الخور کے البیت اسٹیڈیم میں 2018 ورلڈ کپ کی فائنلسٹ ٹیم کروشیا اور مراکش کے درمیان کھیلا گیا۔آغاز سے ہی دونوں ٹیموں کےکھلاڑی گیندکو جال میں پہنچنانےکے لیے کوششیں کرتے نظر آئے اور ایک دوسرے کے گول پوسٹ پرحملےکرتے رہے لیکن کامیاب نہ ہوسکے۔مراکش کے گول کیپر نے پہلے ہاف کے اختتام پر یقینی گول بچایا، یوں مقابلہ بغیر گول سے برابری پرختم ہوا۔
دوسرے ہاف میں تھوڑی تیزی دیکھنے میں آئی اور کھلاڑیوں نے کئی مواقع ضائع کئے اور میچ کا اختتام بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا۔