مداح کا فون پھینکنے پر رونالڈو پر 2 میچز کی پابندی اور بھاری جرمانہ عائد

Nov 23, 2022 | 22:52:PM
پرتگال، سٹار فٹبالر، رونالڈو، مشکل میں پھنس گئے،
کیپشن: رونالڈو، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ایک اور مشکل میں پھنس گئے، فٹبالر پر مداح کے ہاتھ سے اس کا موبائل فون نیچے پھینکنے پر 2 ڈومیسٹک میچوں کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
رواں سال اپریل میں مانچسٹر یونائیٹڈڈ کی جانب سے کھیلتے ہوئے رونالڈو نے انگلش فٹبال کلب ایورٹن کے ہاتھوں شکست کے بعد میدان سے ڈریسنگ روم میں جاتے ہوئے تماشائیوں میں موجود ویڈیو بنانے والے ایک مداح کے فون پر غصے سے ہاتھ مار کر موبائل نیچے پھینک دیا تھا۔بعد ازاں رونالڈو نے فین کے ساتھ کئے اپنے عمل پر انسٹاگرام پر معافی بھی مانگی تھی۔


تاہم اس واقعہ کی تحقیقات جاری تھی جو اب مکمل ہوگئی ہے، جس کے بعد فٹبال ایسوسی ایشن نے رونالڈو پر 2 ڈومیسٹک میچز کی پابندی کے ساتھ 50 ہزار پاؤنڈز کا جرمانہ بھی عائد کردیا۔
فٹبال ایسوسی ایشن کے مطابق رونالڈو پر 2 میچز کی پابندی ڈومیسٹک سطح پر ہونے والے کلب میچز کیلئے ہے ، انٹرنیشنل میچز پر ان کی یہ پابندی اثر انداز نہیں ہوگی اور وہ ورلڈکپ میں پرتگال کی نمائندگی کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ چیمپئنز لیگ کے میچز پر بھی اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ سے راہیں جدا ہو گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج میں دونوں تقرریاں 2 مختلف دنوں میں ہو سکتی ہیں، اسحاق ڈار