وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں جاری
کابینہ اجلاس میں 3 نکاتی ایجنڈا منظوری کےلئے پیش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم ہائوس میں جاری ہے،کابینہ اجلاس میں 3 نکاتی ایجنڈا منظوری کےلئے پیش ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس صبح 9 بجے سے وزیراعظم ہاﺅس میں جاری ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کے خصوصی اجلاس کی صدارت کی ، کابینہ اجلاس میں 3 نکاتی ایجنڈا منظوری کےلئے پیش کیا گیا ۔
کابینہ اجلاس میں کسان پیکج منظوری کےلئے پیش ،قائد اعظم یونیورسٹی میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف انٹیلی جینس و سیکیورٹی سٹڈیز کی تشکیل بھی اجلاس میں ڈسکس کی گئی ،کابینہ اجلاس میں بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی پیش،کابینہ اجلاس میں افواج پاکستان میں اہم تعیناتیوں کے عمل پر مشاورت کی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں