(ویب ڈیسک) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا۔ سعودی کابینہ نے پاکستانی حج وعمرہ زائرین کیلئے انتظامات کے معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔
اجلاس میں پاکستان کی نگران حکومت کے ساتھ عازمین کی تعداد سمیت مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں حج انتظامات کی منظوری دے دی ہے۔
مزید پڑھیں: الیکشن 2024،سیاسی اتحاد اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ،سائفر کیس،سزائے موت یا عمر قید؟
معاہدے کے مطابق حج 2024 کیلئے رواں برس پاکستان سے عازمین حج کا کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 رکھا گیا ہے، جس میں سے 50 فیصد سرکاری جبکہ باقی نجی اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے۔