ورلڈکپ 2023 کی بدترین میزبانی پر بھارت دنیا بھر میں بدنام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ورلڈکپ 2023 کی بدترین میزبانی پر بھارت دنیا بھر میں بدنام ہو گیا۔
آئی سی سی عالمی کپ 2023 کے موقع پر بھارتی قوم کی کم ظرفی دنیا بھر میں بے نقاب ہو گئی, احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ سٹیڈیم میں جمع لوگوں نے اپنے ہی میدان پر ملک اور کرکٹ کا نام خراب کیا, بھارتی شائقین نے کرکٹ میچ کے دوران حریف ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے تالیاں بجانا بھی گوارا نہ کیا, فاتح آسٹریلین کھلاڑیوں کی فیملیز کو بھارتی انتہا پسند کرکٹ مداحوں نے ریپ کی دھمکیاں دیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کیخلاف آسٹریلوی پی ایم الیون کا اعلان
بھارتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ 1983 ولڈ کپ جیتنے والے کپتان کپل دیو کو احمد آباد کیوں نہیں بلایا گیا؟ جس ٹیم کو تاریخ کی بہترین ٹیم بتایا جا رہا تھا وہ اسی دن کمزور نظر آئی جس دن سے مضبوط نظر آنا تھا، جیسے ہی بھارتی ٹیم کا میچ ہاتھ سے نکلنے لگا تو شائقین نے ٹیم کا حوصلہ بڑھانا چھوڑدیا۔
بھارتی صحافی کا کہنا ہے کہ دنیا میں کہیں بھی ولڈکپ کا میچ کھیلا جاتا ہے تو ٹکٹس کی خریدوفروخت پہلے سے شروع کر دی جاتی ہے لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایسا نہیں کیا، دوسرے ممالک کے شائقین موجود نہیں تھے کیوں کہ انکو ویزے فراہم نہیں کیے گۓ، پریس کانفرنس کے دوران پاور بریک ڈاؤن نے بھارتی ناکس انتظام کو ظاہر کیا۔
بھارتی سابق کرکٹر گوتم گمبھیر نے خلیج ٹائمز میں لکھا کہ دوسری ٹیموں کے میچ میں کم شائقین نظر آۓ، کیا سچ میں یہ میچ سے محبت ہےیا صرف شائقین بھارتی کھلاڑیوں کے مداح بن کر دیکھنے جاتے ہیں۔
فاکس سپورٹس آسٹریلیا کے مطابق بھارتی ٹیم کے کھلاڑی ایوارڈ کی تقریب تک نہیں رکے۔
زرائع کے مطابق گراؤنڈ کی پیچ خراب تھی اور میچز کہیں اور منقعد ہونے تھے۔