(ویب ڈیسک)ویسٹ انڈیز کے سابق بیٹر مارلن سیمیولز پر 6 سال کی پابندی عائد کردی گئی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق مارلن سیمیولز پر پابندی ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر عائد کی گئی ہے،مارلن سیمیولز پر ستمبر 2021ء میں 4 چارجز عائد کئے گئے تھے۔
رواں سال اگست میں مارلن سیمیولز جرم کے مرتکب قرار پائے۔
یہ بھی پڑھیں: تعطیلات کا اعلان