غزہ کے حق میں پوسٹ پر ہالی وڈ اداکارہ کو فلم سے نکال دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)میکسیکو سے تعلق رکھنے والی اداکارہ میلیسیا بریرا کو فلسطین کی حمایت میں پوسٹ کرنے پر ہالی وڈ فلم سے نکال دیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کی جانب سے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے بعد فلسطینیوں کے حق میں کئی سوشل میڈیا پوسٹس کی گئی تھیں۔ ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ تھا کہ اسرائیل غزہ میں قتل عام اور نسلی صفائی کر رہا ہے۔
اس سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد امریکی پروڈکشن کمپنی اسپائی گلاس نے میلیسا بریرا کو ہالی ووڈ فلم “اسکریم 7″ سے نکال دیا، کمپنی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ “ہم اس طرح کی پوسٹس کو برداشت نہیں کرسکتے”۔
دوسری جانب میلیسا بریرا کو فلم “اسکریم 7″ کے سیکیوئل سے نکالے جانے پر اُن کے مداح شدید غصے میں آگئے ہیں، اداکارہ کے مداحوں نے ہالی ووڈ فلم کے سیکوئل کا بائیکاٹ کرنے کا بھی اعلان کردیا۔
مزید پڑھیں: ویسٹ انڈین کرکٹر مارلن سیموئلز پر 6 سال کی پابندی
واضح رہے کہ میلیسا بریرا اس سے قبل سکریم فلم سیریز کی 2 فلموں میں کام کر چکی ہیں، اس سیریز کی آخری فلم 2023 میں ریلیز ہوئی تھی اور 7 ویں حصے پر کام جاری ہے۔