پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کا تحریری فیصلہ جاری

Nov 23, 2023 | 14:33:PM

(عثمان خان ) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )انٹراپارٹی انتخابات کاتحریری فیصلہ جاری کردیا ۔

الیکشن کمیشن کا تحریری فیصلہ 12صفحات پرمشتمل ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے پارٹی آئین 2017کے مطابق تمام پارٹی عہدیداران 4سال کیلئے منتخب ہونگے،پی ٹی آئی کے عہدیداران کی مدت13جون2021کوختم ہوئی،پی ٹی آئی کی جانب سے 2019میں کروناوباء کے باعث ایک سال کاوقت لیا گیا ،  20 روز میں انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 215 پانچ کے تحت کارروائی کی جائے گی، مقررہ وقت میں انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر تحریک انصاف بلے کے انتخابی نشان کےلئے اہل نہیں رہے گی۔ 
یہ بھی پڑھیں :بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کنٹریکٹ میں توسیع نہ لینے کا فیصلہ

مزیدخبریں