پنجاب میں جمعہ ،ہفتہ کو سکول اور اتوار کو مارکیٹیں بھی بند رکھنے کا فیصلہ

Nov 23, 2023 | 14:56:PM

This browser does not support the video element.

(در نایاب ) بڑھتی سموگ سے چھٹکارے کیلئے پنجاب حکومت نے زبردست اقدامات اٹھائے ہیں، جن میں  تعلیمی ادارے ہفتہ میں تین بند رکھنا جبکہ طلبا اور سرکاری ملازمین کو الیکٹر ک بائیکس پر سبسڈی دینے کا فیصلہ بھی شامل ہے ۔

تفصیلات کے مطابق 29نومبر کو لاہور میں مصنوعی بارش برسانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جبکہ پنجاب کے10اضلاع میں جمعہ اور ہفتہ کوتعلیمی ادارےبندرہیں گے۔جمعہ اور ہفتہ کو مارکیٹیں، ریسٹورنٹس 3 بجے کھولے جائیں گے،لاہور سمیت 10 اضلاع میں اتوار کو کاروبار مکمل بند رہے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی کی جانب سے 10 ہزار طلبا کوسبسڈی پر الیکٹرک بائیک دینے کااعلان بھی کیا گیا ہے ، اتوار کومال روڈشام 5 بجےتک سائیکل والوں کیلئےکھلےگا۔ 

 نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت کیبنٹ کمیٹی برائے انسداد اسموگ کا اجلاس ہوا جس میں ہفتےکے روز بھی مارکیٹیں،جم، سنیما، تھیٹر اور فیکٹریاں مکمل بند کرنےکا فیصلہ کیا گیا جب کہ ہفتے کے روز ریسٹورینٹس بند کرنے، صرف ٹیک اوے اور ہوم ڈلیوری کی اجازت دی جائے گی،ذرائع کا کہنا ہےکہ محکموں کی طرف سےجمعہ کو تمام اسکول،کالج اور یونیورسٹیزبند کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ پنجاب میں اسموگ کے تدارک کے لیے سافٹ اسموگ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

 اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ مارکیٹس بالکل بند کرنے کے حق میں نہیں، اے کیو آئی لیول صبح میں زیادہ اور دوپہر میں کم ہوتا ہے اس لیے مارکیٹیں رات تک کھولیں کوئی حرج نہیں، جمعہ اور ہفتہ کو مارکیٹیں دن تین بجے کھلیں گی  تاہم اتوار کو تمام مارکیٹیں مکمل بند ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ اسموگ میں کمی کےلیے مصنوعی بارش برسانے کےلیے بھی تیاری جاری ہے لیکن اسموگ سے بچنے کےلیے ماسک کا استعمال ضرور کریں،نگران وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ جمعہ اور  ہفتے کو تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، 6 اضلاع میں اسموگ کی شدید اثرات ہیں، اتوار کو صبح سے شام 5 بجے تک مال روڈ صرف سائیکلنگ کے لیے کھلی ہوگی۔

محسن نقوی نے کہا کہ لوگوں کو سبسڈی پر الیکٹرک موٹر سائیکل دینے کا فیصلہ کیاہے، سرکاری ملازمین کو بھی قسطوں پر الیکٹرک موٹرسائیکل دینے کا فیصلہ کیا ہے،واضح رہے لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج پھر پہلے نمبرپر ہے جہاں ائیر کوالٹی انڈیکس 504 ریکارڈ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ کراچی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر ہے اور شہر کا ائیرکوالٹی انڈیکس 177 ریکارڈ کیا گیا ۔

  نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ سموگ پر قابو پانے کیلئے مصنوعی بارش کیلئے بھی تیاریاں شروع کر دی ہیں، لاہور میں انسداد سموگ کیلئے سموگ ٹاورز لگائے جائیں گے۔   سموگ میں کمی کے لئے سڑکوں پر پانی کا چھڑکاؤ دگنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  واسا، پی ایچ اے اور ایل ڈبلیو ایم سی آج سے پانی کا چھڑکاؤ ڈبل کریں گے۔  کوشش ہے کہ ایئرکوالٹی انڈیکس کی پیک کو توڑا جائے۔  اُن کا مزید کہنا تھا کہ عوام ماسک کی پابندی کریں تاکہ آپ کی صحت پر سموگ کے کم سے کم اثرات مرتب ہوں۔ ایئرکوالٹی انڈیکس کی زیادہ ہونے کی وجہ انڈیا کی فصلوں کی باقیات جلانا ہے۔   سموگ میں کمی کے لئے مل جل کر کوششیں کررہے ہیں۔

مزیدخبریں