سونے کی قیمت میں کمی

Nov 23, 2023 | 14:57:PM

(ویب ڈیسک)حکومتی کوششیں رنگ لانے لگیں، سونے کی قیمتوں میں مزید کمی آ گئی۔

ملک میں جاری افراتفری کے عالم میں جہاں آئے روز ضروریات زندگی کی اشیاء مہنگی ہوتی جا رہی ہیں، صارفین اشیائے ضرورت کی دن بہ دن بڑھتی قیمتوں سے پریشان ہیں، ایسے میں صارفین کے لئے اچھی خبر آ گئی ہےکہ سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی آئی ہے۔

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 650 روپے کی کمی ہوئی ہے,آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط کا سونا 650 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 15 ہزار 850 روپے فی تولہ ہو گیا، 557 روپے کی کمی کے بعد 24 قیراط کا 10 گرام سونا 1 لاکھ 85 ہزار 57 روپے کا ہو گیا ہے،عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 6 ڈالرز کم ہو کر 1996 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوا  تھا۔

یہ بھی پڑھیں: گاڑی اور موٹر سائیکل مالکان کیلئے بڑی خوشخبری  
 دوسری جانب چاندی کی قیمت جوں کی توں ہے، فی تولہ چاندی کی قیمت 2550 روپے پر ہی برقرار ہے۔
 
 
 

مزیدخبریں