اگلے45دنوں میں میو ہسپتال میں نئے ایمرجنسی بلاک کے دروازے کھل جائیں گے:وزیراعلیٰ پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(دور نایاب) وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے میو ہسپتال کا اچانک دورہ کیا جس میں اُنہوں نے زیر تعمیر ایمرجنسی کے تمام بلاکس اور سی ٹی سکین ایریا کا معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی کا میو ہسپتال کے دورے کے بعد اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا ہے کہ اگلے45دنوں میں میو ہسپتال میں 210بستروں پر نئے ایمرجنسی بلاک کے دروازے کھل جائیں گے۔
اُن کے ہمراہ صوبائی وزیر ڈاکٹر جاوید اکرم، سیکرٹری صحت علی جان، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل اشرف سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے.
وزیراعلی نے شہریوں، مریضوں کے ورثا سے صحت سہولیات بارے استفسار کیا۔ اُنہوں نے تعمیراتی کاموں میں استعمال ہونے والے میٹیریل کا بھی جائزہ لیا۔
In the next 45 days, Insha Allah, the doors of our new 210-bed Emergency block in Mayo Hospital will swing open.
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) November 23, 2023
A modern, state-of-the-art facility, ready to serve the community.#CMPunjab #MayoHospital #HealthcareInnovation pic.twitter.com/QKwYyCa6Zo
وزیراعلیٰ محسن نقوی کا میو ہسپتال کے دورے کے بعد اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا ہے کہ اگلے45دنوں میں میو ہسپتال میں 210بستروں پر نئے ایمرجنسی بلاک کے دروازے کھل جائیں گے۔
اُن کا مزید کہنا ہے کہ ایک جدید ترین سہولت، کمیونٹی کی خدمت کے لیے تیار ہے۔
مزید پڑھیں: سونے کی قیمت میں کمی
دوسری جانب وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی کا بھی دورہ کیا۔ یونیورسٹی میں کلاس رومز، ہال، تھیٹر، راہداریوں کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔