(24 نیوز) چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے نگران وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز سے ملاقات کی اور دو طرفہ تجارتی تعاون پر بات چیت کی۔
چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے نگران وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز سے ملاقات کی، ملاقات میں وزیر توانائی و بجلی محمد علی نے بھی شرکت کی، ملاقات میں دو طرفہ تجارتی تعاون پر بات چیت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بڑی خوشخبری، سونے کا ریٹ گر گیا
ملاقات کے دوران وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ بی آر آئی فورم سے پاک چین تعلقات کو نئی سمت ملی، صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سی پیک کے دوسرے مرحلے پر دونوں ممالک کے کردار پرمتفق ہیں، چینی نجی کاروباروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی ہے، پاکستان اور چین تجارتی ترقی کو فروغ دینے کے لیے بی ٹو بی تعلقات کو بہتر بنائیں گے۔
وزیر تجارت کا مزید کہنا تھا کہ چین میں 25 پاکستانی صنعتوں کی مصنوعات کا روڈ شو کیا جائے گا، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں سپیشل اکنامک زونز کے اوپر کام کیا جائے گا۔
دوسری جانب چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کا کہنا تھا کہ پاک چین راہداری میں وزارت تجارت اور صنعت کا اہم کردار ہے۔