پاکستان نے’’برکس 2024 ‘‘ میں شمولیت کیلئے درخواست دیدی 

Nov 23, 2023 | 15:33:PM

(ویب ڈیسک) پاکستان نے باضابطہ طور پر ’’برکس بلاک 2024‘‘ میں شمولیت کیلئے درخواست دے دی۔  

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران پاکستان کی درخواست کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ روس اور چین رکنیت حاصل کرنے میں پاکستان کی مدد کریں گے۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے یہ فیصلہ جوہانسبرگ میں برکس سے متعلق پیشرفت کا جائزہ لینے کے بعد کیا،  امید کرتے ہیں کہ برکس کی طرف سے ہماری درخواست پر عمل کیا جائے گا۔ 

اُن کا  مزید کہنا تھا کہ انسانی امداد کی رسائی ممکن بنانے کیلئے پاکستان غزہ میں جنگ بندی کا شدت سے انتظار کر رہا ہے۔  ہم سمجھتے ہیں کہ امن صرف بات چیت سے ممکن ہے، غزہ میں 6 ہزار سے زائد بچے شہید ہوئے جوکہ غزہ کی آبادی کا 40 فیصد حصہ ہیں۔  

مزید پڑھیں:  شہریوں کیساتھ بہتر رویہ اپنانے کا مشن ، محکمہ ایکسائز نے حل نکال لیا

دوسری جانب روس میں پاکستانی سفیر محمد خالد جمالی نے کہا کہ رکنیت کے عمل کے دوران پاکستان روس کی مدد پر اعتماد کررہا ہے۔ برکس برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقا پر مشتمل گروپ ہے اور  اس میں اس سال اگست میں 13سال بعد توسیع کی گئی تھی۔

مزیدخبریں