(ویب ڈیسک)دورہ آسٹریلیا کیلئے عدم دستیابی ظاہر کرنے کے بعد شدید تنقید کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے آخر کار خاموشی توڑ دی۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پرناقدین کی تنقید کے بعد حارث رؤف نے ایسا کرنے والوں کو منافق قرار دیدیا، ایکس پر اپنی پوسٹ میں فاسٹ بولرکا کہنا تھا کہ چند روز قبل ورلڈکپ میں غیرمتاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انہیں نہ صرف تنقید کا نشانہ بنایا گیا بلکہ مذاق بھی اڑایا گیا،سوشل میڈیا کے اکثرماہرین چاہتے تھے کہ انہیں ون ڈے اسکواڈ سے ڈراپ کر دیا جائے مگر اب وہ چاہتے ہیں کہ میں بغیر کسی جسمانی اور ذہنی تیاری کے ٹیسٹ کرکٹ کھیلوں۔
فاسٹ بولر حارث رؤف نے مزید لکھا کہ میں پچھلے 6 ماہ سے بھاگ رہا ہوں اور میرا جسم یقینی طور پر ٹوٹ پھوٹ سے دوچار ہوگیا ہوگا، دورہ آسٹریلیا کے بعد ہماری 5 میچوں کی ٹی 20 سیریز بھی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: گاڑی اور موٹر سائیکل مالکان کیلئے بڑی خوشخبری
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے دورہ آسٹریلیا کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا، دورہ آسٹریلیا کے خلاف قومی اسکواڈ میں ورلڈ کپ 2023 میں غیر متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فاسٹ بولر حارث رؤف شامل نہیں، اس ضمن میں وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ حارث رؤف اپنی مسلسل کرکٹ کھیلنے اور فٹنس کے پیش نظر دورہ آسٹریلیا کیلئے دستیاب نہیں تھے۔
وہاب ریاض کی وضاحتوں کے باوجود اس معاملے پر ناقدین نے فاسٹ بولر کو سوشل میڈیا پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔