مدیحہ امام کا بھارت میں سسرالیوں کیجانب سے پرتپاک استقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عائشہ آفرین) پاکستانی شوبز انڈسٹری میں انتہائی کم عرصے میں اپنا منفرد مقام بنانے والی اداکارہ مدیحہ امام آج پہلی مرتبہ شادی کے بعد اپنے سسرال پہنچ گئیں۔
سوشل میڈیا پر اداکارہ مدیحہ امام کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے ، جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ انہوں نے اپنی شادی کے بعد پہلی بار بھارت میں اپنے سسرال کا دورہ کیا جہاں ان کے شوہر کے سب عزیز واقارب نے انہیں والہانہ انداز سے خوش آمدید کہا۔ سسرالیوں کی جانب سے پااکستانی اداکارہ کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ جس پر اداکارہ کافی خوش دکھائی دیں۔
اس وائرل ویڈیو میں سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ مدیحہ امام کے بھارت میں سسرال پہنچتے ہی وہاں بارش شروع ہوگئی جس پر اُن کے شوہر کے گھروالوں نے کہاکہ ’ہماری بہو اس گھر کے لیے خوش نصیب ہے‘۔
مدیحہ امام کے سُسرالیوں نے کہاکہ اُن کے آنے سے بارش ہوگئی جس سے یہ واضح ہورہا ہے کہ دونوں کی جوڑی بہت خوبصورت ہے۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مداحوں نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔ مداح ان کے شوہر کے مسلمان ہونے سے متعلق سراپا سوال دِکھائی دیئے۔ کسی نے پوچھا کہ کیا انہوں نے ہندو سے شادی کی ہے؟ تو کسی نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے انہیں انڈونیشین قرار دیا۔
یاد رہے کہ پاکستانی اداکارہ کے شوہر کا نام ’موجی بسر‘ ہے جوکہ بالی وڈ کے ایک پروڈیوسر اور فلمساز ہیں، انہوں نے بطور لکھاری اور پروڈکشن منیجر بھی متعدد بالی وڈ پروجیکٹس میں کام کیا ہے۔